• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس

Sc To Decide Imran Jahangir Disqualification Cases Together

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دیئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں شیئرز کے لیے کتنی رقم لگائی گئی اور اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدے؟

وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ملازموں نے 4کروڑ19 لاکھ کے شیئر خریدے،11کروڑ27 لاکھ روپے میں بیچے،ملازمین کو رقم جہانگیر ترین نے فراہم کی تھی،حصص کی خریداری کےوقت جہانگیرترین وزیر نہیں تھے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ادھر اُدھر سے نکل رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے،گہرائی سے دونوں مقدمات کو دیکھ رہے ہیں۔

عدالت نے آج کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین