• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار حصص، مثبت رجحان کے باوجود سرمائے میں 23 ارب روپے سے زائد کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کار باری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس میں 8پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ سرمایہ میں 23 ارب 83 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 383 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ 28 ہزار 440 روپے کی مندی رونما ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 480 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 8.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40733.45 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 13 کروڑ 81 لاکھ 15 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ 709 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 31 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 809 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 8 ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 64 ہزار 426 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ 30 انڈیکس بھی 62.98 پوائنٹس کی تیزی سے 20742.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤکے بعد آل شیئر انڈیکس میں 74.94 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 33.08 پوائنٹس کی تیزی سے 15361.22 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 9.53 پوائنٹس کی مندی سے 18154.13 پوائنٹس پر بند ہوا سب سے زیادہ تیزی خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 61.90 روپے کے اضافے سے 1300.09 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح لکی سیمنٹ کے حصص کی سودے بھی 21.24 روپے کی تیزی سے 522.23 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور تھل لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 500 روپے کی مندی سے 12000 روپے اور تھل لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 22.42 روپے کی کمی سے 516.08 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار اینگرو پولیمر کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 12 لاکھ 86 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 33.10 روپے سے شروع ہو کر 34.33 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 89 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے 12.69 روپے سے شروع ہو کر 12.53 روپے بند ہوئے۔
تازہ ترین