• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی،سپر فور میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کو سپر فور کے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں3-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پرا، پاکستانی ٹیم جمعرات کو اس مر حلے میں جنوبی کوریا کے سامنے آئے گی بدھ کو مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فورمیچ میں ملائشیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر 0-1 کی برتری دلادی۔ پاکستان نے کھیل کے19ویں منٹ میں اظفر یعقوب کے گول کی مدد سے اپنی سبقت دوہری کر لی، ملائیشیا کی طرف سے دسویں منٹ میں راضی رحیم نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا تھا،25 ویں منٹ میں شیری صباح نے ملائیشیا کا دوسرا گول بناکر میچ برابر کردیا اس دورن پاکستان کے کھلاڑیوں نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وپہ ناکام رہے34 ویں منٹ میں ملائیشیا کے فطری سفاری تیسرا گول بناکر اپنی ٹیم کونہ صرف لیڈ دلادی بلکہ پاکستانی کھلاڑی دبائو میں بھی آ گئے، پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسرے گول سے قبل دئیے جانے والے پنالٹی اسٹروک پر اعتراض بھی کیا مگر امپائرز نے اسے مسترد کردیا، بدھ کو کھیلا گیا دوسرا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، بھارت کی جانب سے 59ویں منٹ میں گرجنت سنگھ نے گول بناکر جنوبی کوریا کی برتری کا خاتمہ کیا جو اس نے41ویں منٹ مین لی جینگ جن کے گول سے حاصل کی تھی۔
تازہ ترین