ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرمحکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان کیخلاف ملازمین نےانوکھا احتجاج کیا ہے، گزشتہ روز اور معمول کے مطابق دفتر آئے تو دفتر میں ان کیخلاف جابجا پوسٹر آویزاں تھے جس میں ان کے خلاف سنگین الزام عائد کئے گئے ، ڈائریکٹر ایکسائز نے پورے دفتر سے پوسٹر اتروادیئے اور اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور ملازمین دونوں کو اپنے دفتر بلوا پوسٹر لگانے پراستفسار کیا، اس ضمن میں ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہےکہ کرپشن کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے پرمیرے خلاف احتجاج کیا گیا۔