• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن بالخصوص کشمیری کمیونٹی کو سہولتیں فراہم کی جائیں، آفتاب شریف

اولڈہم (نمائندہ جنگ) او پی ایف کی ایڈوائزری کونسل کے رکن راجہ آفتاب شریف نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تارکین وطن بالخصوص کشمیری کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے تارکین وطن پاکستان میں20بلین ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی مانند ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک طاقتور قبضہ مافیا اور پرپرٹی ایجنٹوں سے زمینیں آزاد کروانے کے لئے تگ ودو کررہے ہیں۔ او پی ایف بورڈ پر کشمیری کمیونٹی کی نماندگی بہت کم ہے۔ بیرون ممالک رہنے والوں کے لیے ہائوسنگ کالونیاں بے آباد اور زمینیں بنجر ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اس ضمن میں جو اقدامات اٹھا کر کالونیوں کو آباد کرنے کے بارے میں حتمی تاریخ دی ہے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور میرپور کی کالونیوں میں ابھی تک پانی اور بجلی کا مسئلہ حل طلب ہے۔ کشمیری کمیونٹی کو او پی ایف اور او پی سی میں موثر نمائندگی دی جائے، کیونکہ موجودہ بورڈ پر یا تو سرکاری ملازمین کا قبضہ ہے یا ایسے افراد براجمان ہیں جنہیں تارکین وطن کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ ایک صاف ستھری، خلوص نیت اور محنتی افراد کی ٹیم کا قیام وقت کا تقاضا ہے۔
تازہ ترین