• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کا بجٹ بدعنوانی کیلئے پیش کیاجارہا ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمان میر منظور سرپرہ عمر فاروق ودیگر نے بیان میں 26اکتوبر کو میٹروپولیٹن کے چار ارب چوبیس کروڑ ساٹھ لاکھ کا خود ساختہ بجٹ صرف بدعنوانی کیلئے پیش ہوگا اصولاََ سب سے پہلے گزشتہ سالوں کے بجٹ کی سلسلہ وار منظوری لی جانی چاہیے مگر افسوس کہ بجٹ کے اصول کو نظرانداز کردیاگیا ہے بجٹ میں فراڈ اسکیموں کیلئے کروڑوں روپے خرد برد کیلئے رکھے گئے ہیں پی ایس ڈی پی کے بقایاجات کیلئے کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں ایمرجنسی ورکس کیلئے کروڑوں روپے سیاسی رشوت کیلئے استعمال کیاجاتا ہے اسٹریٹ لائٹس کی خریداری کیلئے کروڑوں روپے خرد برد کرنے کیلئے رکھیں گے آیا یہ کرپٹ انتظامیہ تفصیل دے سکتے ہیں کہ گزشتہ ان لوگوںکو کتناریٹ لگایا ہے اور کہاں کہاں لگایا ہے زیارت ریسٹ ہائوس کیلئے اضافی زمین کس نے خریدی ہے طریقہ واضح نہیں ہے ریپئر اور مرمت کیلئے کروڑوں روپے کس چیز کےلئے تفصیل صرف اور صرف کریش میں کس قسم کا کام اور کس جگہ ہونا ہے یا ہوچکا ہے کوئی زکر نہیں ہے ڈیلی ویجز وغیرہ پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی بجائے نئے صفائی کیلئے مزدور بھرتی ہونے چاہیے سالٹ ویست پلانٹ کے نام پر صرف کروڑوں روپے ضائع کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے خواتین اقلیتوں کی فلاح وبہبود کسان لیبر ارکان کیلئے بجٹ سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین