• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد:مختلف واقعات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ، ،جنڈ،گوجرخان (خصوصی نامہ نگار، نمائندگان جنگ ) مختلف واقعات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک حادثا ت میں 7افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص قتل ہوا۔راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ پنڈ سلطانی سوکا پل کے قریب تیز رفتارکار بےقابوہوکر درخت سے ٹکر انے کے نتیجہ میں پیش آیا۔کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر پنڈ سلطانی سوکا پل کے قریب عیسی خیل میانوالی سے آنے والی کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 3افراد عجائب گل ولد زمردگل سکنہ کانی مکھڈ،محمدتاج ولد محمد نواز ،عبدالغفار ولد غلام رسول سکنائے عیسیٰ خیل میانوالی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد محرم خان ولد حقدار خان سکنہ عیسی خیل میانوالی اور طاہر اقبال کوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ لیجایا گیا جہاں پر محرم خان زخموں کی تاب نہ لا تےہوئے چل بسا ۔ریسکیو عملہ ،پٹرولنگ پولیس اور مقامی لوگوں نے کار میں پھنسے افراد کو نکالا ۔تھانہ آبپارہ کے علاقے گارڈن ایونیو روڈ پر کھڑا نوجوان گاڑی نمبر پی وی 949کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے متوفی علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور ڈرائیور عبیر طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈمپر نمبر ایل ای آئی 30کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا پولیس نے متوفی حمزہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور اس کے بھائی ابراہیم کی رپورٹ پر ڈرائیور غلام عباس کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ۔ گوجر خان میں رکشہ ڈرائیور کو دوسرے رکشہ ڈرائیور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک 65 سالہ بزرگ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے. رات گئے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ 25 سالہ سید بلال شاہ کی دوسرے رکشہ ڈرائیور شاہد سے معمولی بات پر تکرار ہوئی جس پر مشتعل ہو کر شاہد نے بلال شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور شام کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دوسرے واقعہ میں 65 سالہ بزرگ صادق حسین کو ایک منی ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے. پولیس نے دونوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے
تازہ ترین