جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف یا مسلم لیگ ن کے خلاف عوام کا احتجاجی ردعمل نہیں آیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت جو ہورہا ہے، اس میں زیادہ تر ادارے سامنے آرہے ہیں، جب معاملات اداروں کے پاس چلے جاتے ہیں تو فریق نہیں بن سکتے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عوام کا ایک سیلاب نواز شریف کے خلاف آگیا ہے یا پبلک کی طرف سے ان کے خلاف ایک احتجاجی ردعمل ہے، اب ادارے ہیں، اب عدالت میں فیصلے ہوتے ہیں تو اس کا کیا کریں۔
فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب نیب میں کیسز چل رہے ہیں تو اب وہ اداروں کا مسئلہ ہے، ظاہر ہے وہ اپنا دفاع قانونی طریقے سے کررہے ہیں۔