• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شعبوں میں ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،حمزہ شہباز

لاہور(پ ر) برطانوی ترقیاتی ادارے ’’ڈیفڈ‘‘کی ڈائریکٹر اور صوبہ پنجاب کے لئے نمائندہ رتھ گراھم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امورپر گفتگو کے علاوہ صوبہ پنجاب میںبرطانیہ کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری میگا منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔اپنی گفتگو میں ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ہے۔انہوں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔ اپنی گفتگو میں "ڈیفڈ "کی ڈائر یکٹر رتھ گراھم نے اپنے ادارے کی طرف سے مختلف شعبوں میں فراہم کئے جانے والے تعاون اور منصوبوں کے بارے میںبتایا۔
تازہ ترین