گوجرانوالہ کےبیرون ملک روپوش270اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیےپولیس نےانٹرپول سےرابطہ کرلیا ۔ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دیئے ہیں ۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے6 اضلاع میں پولیس کو مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 270 اشتہاری ملزمان عرصہ دراز سے بیرون ملک روپوش ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کے مطابق بیرون ممالک میں روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کےلیے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔
پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی بیرون ملک جائیں گی جو انٹرپول کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کےلیے کام کریں گی ۔