• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن شاہراہ پر غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی جائیں،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر چیکنگ کے نام پر شہریوں کو بلا جواز تنگ کرنیکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی شاہراہ پر سینکڑوں چیک پوسٹوں کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور کئی کئی گھنٹے سفر تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ بعض چیک پوسٹوں پرچیکنگ کی آڑ میں رشوت وصول کی جا رہی ہے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسافروں کو بلا جواز تنگ کرنیکا نوٹس لیا جائے اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔ 
تازہ ترین