ملتان ( اسٹاف رپورٹر، نامہ نگاران )غیرت کے نام پر لڑکی ،پلاٹ کے تنازع پر خاتون ، دشمنی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق رنگیل پور کے رہائشیوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ کھیتوں میں کسی 23سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے جس پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی، لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے ،پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کر کے لاش پھینکی گئی ، تاہم اعلانات کے باوجود لاش کی کسی نے شناخت نہ کی ، پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہو ا کہ خاتون کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا،لاش نشتر ہسپتال کے سردخانے میں رکھوادی گئی ،گگو منڈی کے گاؤں 279۔ای۔بی میں سرکاری رہائشی احاطہ پر قبضے کے لئے محمد یار اور مقبول وغیرہ میں تنازع چل رہا تھا ،گزشتہ روز مقبول وغیرہ نے زبردستی احاطہ پر تعمیرات کرنے کی کوشش کی تو جھگڑا ہو گیا اور مقبول وغیرہ نے اینٹیں مار مار کر بکھاں بی بی زوجہ محمد یار کو شدید زخمی کر دیا ۔