• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کا ملتان میٹرو بس منصوبے کی انکوائری کا حکم

Chairman Nab Orders Inquiry In Multan Metro Bus Project

چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بدعنوانی اور پی آئی اے طیارہ فروخت کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جبکہ پی آئی کے طیارے کی فروخت کے معاملے کی بھی مکمل انکوائری کی جائے گی ۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو منصوبےکی انکوائری سے متعلق باضابطہ اطلاع نہیں دی، ملتان میٹرو منصوبے میں یابیٹ کمپنی کے خطوط جعلی نکلے تھے۔

تازہ ترین