• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال، احتجاج سے مریضوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کےڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کو اسپتال میں احتجاج کیا گیاجس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پران کے مطالبات درج تھے اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں ستمبر کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں جس پرا نہوں نے مجبوراًاحتجاج کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گے وہ کام نہیں کریں گے ۔ احتجاج اور کام کی بندش سے مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔
تازہ ترین