کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزاد کے مرکزی بیان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خصوصی طورپر لورالائی یونیورسٹی کے درس وتدریس کے مفلوج نظام بدعنوانی پر حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود لورالائی یونیورسٹی کو فعال نہیں کیاگیا جبکہ صوبائی حکومت میں شامل جماعت کا بلدیاتی نمائندہ غیرقانونی طورپر جامعہ لورالائی میں مداخلت کررہا ہے لورالائی یونیورسٹی کے ایڈمن اور انتظامیہ کو چلانے میں مداخلت کررہے ہیں کئی عرصہ گزارنے کے باوجود یونیورسٹی رجسٹرار کنٹرولر اور ایڈمن کے امور چلانے کیلئے افسران کو تعینات نہیں کیاجارہا ہے تعمیر وترقی کے 25 کروڑ روپے لیپس ہوچکے ہیں جو تعلیمی ادارے کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ لورالائی یونیورسٹی میں جاری بدعنوانی اور درس وتدریس کے مفلوج نظام کا نوٹس لیکر فوری طورپر فعال کیاجائے۔