کوئٹہ(سٹی ڈیسک)خزانہ اینڈ اکائونٹس ایسوسی ایشن بلوچستان(ٹاب)کے رہنمائوں کے وفد نے حاجی ارشد گجر کی قیادت میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ خضدار و ڈسٹرکٹ اوتھل کے خزانہ دفاتر کا تنظیمی دورہ کیا خضدار میں انہوں نے خزانہ آفیسر سیف اللہ بلوچ ڈویژنل صدر یعقوب خواجہ خیل سے ملاقات کی ملازمین کو در پیش مسائل پر گفتگو کی بعد ازاں وہ اوتھل پہنچے جہاں انہوں نے اکائونٹنٹ غلام نبی، ایوب کاسی ودیگر اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی حاجی ارشد گجر نے اس موقع پر کہا کہ ٹاب کے تمام ڈویژنل صدور کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے صدور کا انتخاب کرکے صوبائی کابینہ کو آگاہ کریں تاکہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے ۔