کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق منگل 24اکتوبرکی صبح نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے تمپ اورتربت کے درمیان 132KVٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاور کے ڈسک انسولیٹرزاُڑدائیے جس کے نتیجہ میں مکران کے تینوں اضلاع تربت، گوادراورپنجگورکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تاہم کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (GSO)نے ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ ٹاوروں کے ڈسک انسولیٹرز کی مرمت کے کام کاآغازکردیااور ساڑھے11بجے دن تک کام مکمل کرکے متاثرہ اضلاع کی بجلی بحال کردی۔