• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ کیس کھلا تو جھاڑو پھر جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حدیبیہ پیپرمل کیس کھل گیا توجھاڑو پھرجائے گی اور سارا خاندان فارغ ہوجائے گا،ن لیگ کے پاس پیش کرنے کو کوئی دستاویز نہیں ہےجمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس کھل گیا توجھاڑو پھرجائے گی اور سارا خاندان فارغ ہوجائے گا کیونکہ (ن)لیگ کے پاس پیش کرنے کو کوئی دستاویز نہیں ہے جب کہ مارچ سے پہلے پہلے ریفرنس پر فیصلے ہوجانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ نے 40 سال میں کسی کو بڑھنے نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور عابد شیر سخت گیر موقف رکھنے والے نہیں، مسلم لیگ ن کے 70، 80 ارکان قومی اسمبلی تصادم کی پالیسی سے ہٹ گئے ہیں اور خود (ن)لیگ تصادم کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا دوست ہوں لیکن پی ٹی آئی کا حصہ نہیں۔
تازہ ترین