اسلام آباد ( حنیف خالد) ایف بی آر نے متعدد علاقائی ٹیکس دفاتر اور کسٹم کلکٹریٹس میں نئے عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر20 کے عہدیدار ڈاکٹر طاہر قریشی نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس حیدر آباد کا عہدہ خالی کر کے کلکٹر کسٹم ایڈ جیوڈیکشن کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پرویز احمد شر، بنیادی سکیل نمبر19 ان لینڈ ریونیو نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وقاص اسلم بنیادی سکیل نمبر19 ان لینڈ ریونیو سروس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کا چارج دے کر ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ مس تجمل بلقیس نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا نیا عہدہ سنبھالا ہے۔ صغیر احمد انسپکٹر ایم سی سی گوادر 30 جون 2018 کو ریٹائر ہونگے۔