پشاور(خصوصی نامہ نگار) شنواری فٹ بال کلب نے خیبر ایگلز کو دو صفر سے شکست دیکر فاٹا فٹ بال سپر لیگ جیت لی پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کیپٹن(ر) خالد محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق، سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ ، نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ وارث خان آفریدی ، سیکرٹری خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے باسط کمال ، اے آئی پی ایس کے سیکرٹری ، امجد عزیز ملک اور خورشید اقبال بھی موجود تھے۔ شنواری کلب کی طرف سے پہلا گول پانچویں منٹ میں ریاض احمد نے جبکہ دوسرا گول 35 ویں منٹ میں عالمگیر نے پینلٹی شوٹ کے ذریعے کیا قبل ازیں سیمی فائنل میں شنواری کلب نے الحاج گروپ کو پینلٹی شوٹس کے ذریعے چھ سات جبکہ خیبرایگلز نے شمس یونائیٹڈ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔ لیگ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔