• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فٹ بال لیگ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں دو سو کھلاڑیوں کا انتخاب

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاور فٹ بال لیگ ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں مکمل ہوا جس میںتعلیمی اداروں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیاٹرائلز میں ابتدائی طور دوسو کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ، ٹرائلز خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ، ڈسٹرکٹ پشاور سیکرٹری ہدایت اللہ ، کوچز فیصل جاویداور شکور احمد کی نگرانی لئے گئے ۔ چیئر مین یوتھ گلیم گل حیدر کا کہنا ہے کہ فٹ بال لیگ کا مقصد صوبے خصوصاً پشاورمیں کھیلوں کو فروغ دینا ہےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کرکٹ لیگ اورہاکی لیگ مقابلے بھی کرائے جائیں گے ماگلے مہینے ضلعی حکومت کے تعاون سے فٹ بال لیگ کھیلی جائے گی۔
تازہ ترین