کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، جی ٹی آئی اور آل جی ٹی اے کے متعدد رہنمائوں نے ایک بیان میں صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری اور ڈی جی خزانہ کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور چمن میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر خزانہ کی تعیناتی فوری عمل میں لائی جائے ڈی اے او ڈیرہ بگٹی، تاج محمد سومرو کی وفات اور ڈی اے او چمن کی علالت کے باعث دونوں اضلاع میں پوسٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے مختلف محکموں کے ملازمین کو مشکلات درپیش ہیں اب جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی کے دن قریب ہیں اگر ان پوسٹوں پر فوری تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی تو سیکڑوں ملازمین و محنت کش اپنی تنخواہوں سے محروم رہیں گے اور سیکرٹری خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور چمن میں فوری ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرز تعینات کئے جائیں تاکہ آنے والے مسائل اور دشواریوں سے بچا جاسکے اگر فی الفور تعیناتی عمل میں نہیں آئی تو اضافی چارج کسی کو دے کر ملازمین کو مسائل سے نجات دلائی جائے ۔