پاکستان سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کےلئے باکسر عامر خان بھی لاہور پہنچ گئے،ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں میچ دیکھنے کی خواہش پوری ہوگئی ۔
پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی کافی پرجوش ہیں ، وہ میچ دیکھنےکےلئے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے ، لاہور میں کرکٹ دیکھنے کا اپنامزہ ہے اوریہ خواہش بھی پوری ہورہی ہے ۔
عامر خان نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔