راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دیہی علاقوں میں صحت و صفائی و دیگرشہری سہولیات کے فراہمی سے متعلق پروگرام کا اعلان خوش آئند او رمستحسن اقدام ہے مگر اس کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں تعمیراتی قوانین کا بلا تاخیر نفاد کیا جائے-رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ دیہات میں من پسند ی سے تعمیرات و بے ہنگم آ بادیوں کے وجود میں آنے سے آمد و رفت کے لیے گذر گاہوں کو نظر انداز کرنے سے بجلی، پانی، سیوریج و صحت و صفائی سے متعلق سہولیات کی فراہمی میںرکاوٹیںپیدا ہو رہی ہیںنیز سماجی مسائل بشمول مقدمہ بازی کے رحجان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ قوانین کا فوری نفا ذ کر ے -