• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی کے حوالے سے ملکی حالات ٹھیک نہیں، چوہدری نثار

Country Security Is Not Good Enough Ch Nisar

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ملکی حالات ٹھیک نہیں، ملک کو 1970ء کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرات لاحق ہیں، خطرات کا مقابلہ اتحاد اور اندرونی استحکام سے کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، باقی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن اور پارٹی قیادت کو گومگو کی کیفیت سے نکلنا ہوگا ۔

چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم نہیں اختلاف رائے ہے، اس وقت پارٹی میں ذاتیات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر اعتراض کیا جاسکتا ہے مگر عدالت اور دوسرے اداروں سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے۔
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ انہیں محاذ آرائی کے آثار نظر آرہے تھے اسی لیے حکومت میں شامل نہیں ہوئے، خدانخواستہ مسلم لیگ کوکوئی نقصان پہنچا توبہت بڑا سیاسی خلا پیدا ہوجائے گا۔

تازہ ترین