اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حالات 99ءسے برے،ن لیگ زاتی مفادات کی پارٹی بن گئی،ہمیں ملکی مفاد پر فوکس کرنا ہو گا،عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے،لندن میں پارٹی کی کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہو رہی، پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ جانا، نواز شریف کا قوم سے خطاب کرنا، جے آئی ٹی کو قبول کرنا یہ سب مسلم لیگ (ن) کے اپنے فیصلے ہیں اس لئے کسی دوسرے پر سازش کرنے کا الزام لگانا درست نہیں،حالات 99سے برے ہیں ،ن لیگ زاتی مفادات کی پارٹی بن گئی، پیر کو پنجاب ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ اگرجے آئی ٹی پر تحفظات ہیں تو حکومت کو فوجی قیادت سے بات کرنی چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کر دی لیکن مسلم لیگ (ن)گومگو کی صورتحال سے دوچار ہے،(ن)لیگ میں پارٹی کے وسیع مفاد کی بجائے ذاتیات پرفوکس ہو رہا ہے،ہمیں ذاتیات کی بجائے پارٹی، جمہوریت اور ملکی مفاد پر فوکس کرنا ہو گا،عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، کوئی اور ٹیکنو کریٹ کی بات کرتا ہے تو اسے کرنے دیں وزیراعظم بار بار ٹیکنوکریٹ حکومت کا ذکر کیوں کرتے ہیں،سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، راحیل شریف اورموجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مجھے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا،لندن میں پارٹی کی کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہو رہی جو برطانیہ جاتا ہے نواز شریف سے ضرور ملاقات کرتا ہے۔