• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون صحافی کے قتل کے بعد مالٹا میں ہزاروں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مالٹا میں پاناما پیپرز کے حوالے سے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے والی معروف خاتون صحافی ڈافنے کارُوآنا گالیزیا کے قتل کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ مالٹا کے دارالحکومت والَیٹا کے نواح میں ساحلی تعطیلاتی مقام سلائیما میں اس مظاہرے کے دوران شرکاء ’شرم کرو، شرم کرو‘ اور ’انصاف دو، انصاف دو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے مالٹا کی پولیس کے سربراہ اور وزیر انصاف کی برطرفی کے مطالبے بھی کیے۔ 53 سالہ خاتون صحافی گالیزیا دو ہفتے قبل ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ انہوں نے پاناما پیپرز کے حوالے سے مالٹا میں کرپشن کے کئی بڑے واقعات کا کھوج لگایا تھا۔
تازہ ترین