• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔بولی وڈ انڈسٹری میں فلم کہو نا پیار ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرشوٹنگ کے دوران لی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو پسند نہیں آئی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پرمداحوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویرپرکمنٹ کیا کہ وہ اس طرح کی تصاویرپوسٹ نہ کیا کریں ۔ ایک دوسرے مداح نے بھی کہا کہ انہیں اب جلد ہی شادی کرلینی چا ہیے۔
تازہ ترین