• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں غیر قانونی بھرتیوں و چارکول فنڈمیں خوردبردکی تحقیقات کی جائے،پی ڈبلیوڈی یونین

پشاور(خبرنگار )پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین نے چترال میں چارکول فنڈ میں خوردبرد او ر غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔ صدر گل زمین خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال سمیت ضلع مردان اور صوابی میں متوفی اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے مختص کوٹہ پر عام افراد کو بھرتی کیاجارہاہے جو سراسر زیادتی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگر غیر قانونی بھرتیوں کو نہ روکا گیا اور چترال میں چارکول فنڈ میں خوردبرد کی انکوائری نہ کی گئی تو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
تازہ ترین