• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد گجر کو خزانہ آفس چمن کا چارج دینا خوش آئند ہے

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن چمن ٗ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مختلف یونٹوں کے عہدیداروںاتحاد نوجوانان فلاح وبہبودانجمن تاجران کے نمائندوں نے ایک بیان میںحاجی محمد ارشد گجر کو محکمہ خزانہ چمن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ ان کی تعیناتی خوش آئند ہےسرکاری ملازمین کو خزانہ آفیسر کی عدم تعیناتی سے بہت مشکلات کاسامناتھا انہوں نے سیکرٹری خزانہ ریذیڈنشل سیکرٹری خزانہ اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حاجی ارشد گجر کی تعیناتی کی انہوںنے امید ظاہر کی کہ حاجی ارشد گجر ملازمین کے جائز مسائل کے حل اورمحکمہ کی کارکردگی بہتر بنانےمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔
تازہ ترین