وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اب وہ اقتدار میں نہیں لیکن وہ ہمیشہ دلوں پر راج کرتے رہیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو ملک کو آگے لے کر گیا اس کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، وہ سزاؤں سے نہیں ڈرتے بلکہ انہیں تو نہ کیے ہوئے گناہوں کی سزائیں بھی ملی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو پروٹوکول نہیں سیکیورٹی دی جا رہی ہے، نوازشریف سپریم کورٹ، کمیشنز اور متنازع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ احتساب سے اب کوئی نہیں بچ سکے گا اور اصل چوروں کا اب کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ہے۔