• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی ہاکی پلیئرز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کریں گے،شہباز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکر یٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کی تیاری کو تیز کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے لئے تیاری خاصی مکمل کرلی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں پاکستان میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملاقات میں ورلڈ الیون اور ہاکی لیگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہاکی ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو جائیگی، ہاکی لیگ کے انعقاد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا، ورلڈ الیون آئندہ سال دس جنوری کو پاکستان آئے گی جبکہ ہاکی لیگ کا انعقاد اپریل میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین