ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسرریلوے ملتان نے تھرمل پاور سٹیشن (مظفر گڑھ)کا دورہ کیا اس دوران انہوں نےفرنس آئل پہنچانے والی گاڑیوں کی تاخیر سے ان لوڈنگ پر انتظامیہ کی توجہ دلائی، واپڈا اتھارٹی نے سردیوں میں گیس کی کمی کے باعث ان لوڈنگ میں مشکلات بارے آگاہ کیا اور بہتری کی یقین دہانی کروائی، بعد ازاں ڈی ٹی او نے مظفر گڑھ سٹیشن کی بھی انسپکشن کی اور حاضری رجسٹر بھی چیک کیا۔