• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی پنجاب میں اسموگ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد سے راولپنڈی منتقل

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر)وسطی پنجاب میں آلودہ دھند کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد سے راولپنڈی منتقلکردیاہے جس کاباضابطہ اعلان پیر کو کیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اسموگ کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی کے میچ بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ٹورنامنٹ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر ہارون رشید نے بھی پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ ملتان میں بھی کرانے کی تجویز تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد کے ٹورنامنٹ کا شیڈول ٹیموں کو بھی دیا ہے۔جس کے مطابق گیارہ نومبر سے روزانہ دو میچ ہوں گے۔جبکہ سیمی فائنل 27اور فائنل28نومبر کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی 18نومبر سے اپنے تمام سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے لئے اجازت دے دی ہے۔تاہم جن کھلاڑیوں کا بورڈ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے وہ پہلے ہی بنگلہ دیش میں ہیں۔دریں اثنا ء قائد اعظم ٹرافی میں ایل سی سی گراونڈ کی پچ کے تنازع کے بعد لاہور ریجن نے چیف کیوریٹر عبدالحئی کو معطل کر دیا ہے۔ایل سی سی اے گراونڈ کی پچ گیلی ہونے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے پہلے روز کا کھیل نہ ہو سکا تھا۔ایل سی سی گراونڈ میں لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ کے پہلے دن پچ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ نہیں ہوسکا تھا۔ دوسرے روز صرف 23 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا۔لاہور ریجن کی انکوائری کمیٹی نے چیف کیوریٹر کوہفتے کوطلب کر کے اس کا موقف معلوم کیا تھا۔ پی سی بی کو تنازع پر میچ ریفری عزیز الرحمن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
تازہ ترین