راولپنڈی( جنگ نیوز) سابق وزیرداخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے اور جو لوگ انتخابات کے التوا یا ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے سے بات کررہے ہیں وہ ملک کے خیر خوا نہیں ہیں، ڈان لیکس کے کسی مرحلے پر مریم نواز کا نام نہیں آیا۔ واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ʼاس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے اور ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جمہوریت، اداروں میں روابط اور مینڈیٹ اور اختلاف کے باوجود بات کا احترام ضروری ہے۔