برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک اجنبی حسینہ کے ساتھ سڑکوں پر مٹر گشت کرتے ہوئے پائے گئے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کو اس لڑکی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا، اجنبی خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔
واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی، تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔