• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ، مریم اورنگزیب

People Have Made Decisions 3 Times In Respect Of Nawaz Sharif

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نےکہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ہیں۔

احتساب عدالت کےباہر جیو نیوز سے گفتگومیں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تین ریفرنس کو ایک کرنے کے لیے قانونی طور پر درخواست دی تھی،نوازشریف اور ان کی درخواست آئین کے مطابق تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ہیں، ایسے فیصلے ایسی سوچ سے آتے ہیں،جس کا جواب عوام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہماری درخواست منظور ہوئی تھی۔

 

تازہ ترین