ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان حکومت سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے جبکہ انجمن تاجران نے 13 نومبر سے پورے گلگت بلتستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی ارکان سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پورے گلگت بلتستان میں تمام پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔
ادھر مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ 13 نومبر سے گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہڑتال تب تک جاری رہے جب تک گلگت بلتستان میں ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کے حالیہ اعلان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کور کمیٹی نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔