• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں 2افراد کو زخمی کرنیوالے شخص کی درخواست ضمانت منظور

پشاور (نیوز رپورٹر) عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس قیصر رشید پر مشتمل سنگل بنچ نے کوہاٹ میں 2افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار شخص کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردئیے‘ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر عامر اللہ چمکنی نے کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم ارشاد پر الزام ہے کہ اس نے 7جولائی 2017ء کو کینٹ پولیس سٹیشن کوہاٹ کی حدود میں نظام اور سلیم کو زخمی کیا تھا‘ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی فراہم کرنے میں استغاثہ ناکام رہا ہے۔
تازہ ترین