عوامی نیشنل پارٹی کل چمن میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، اسفندیار ولی خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔
ماڈل ہائی ا سکول فٹبال گراونڈ میں جلسہ عام تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے جلسہ عام کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر اے این پی بلوچستان اصغرخان اچکزئی کے مطابق کل ہونے والا جلسہ بلوچستان میں ہونے والے جلسوں میں سے سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جلسہ کا مقصد دہشت گردوں کو یہ پیغام دیناہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں۔
اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ظلم جبر و بربریت سے ہمیں اپنے مقاصد کے حصول سے ہٹا نہیں سکتے، امن و محبت کا پیغام لے کر کارکنوں کے سامنے اپنا ایجنڈا رکھیں گے۔