وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں ماروبہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 3ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ڈیم سے30 ہزار ایکڑ سے زائد بنجر زمین آباد ہو گی۔
سنگ بنیا دکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ڈیم بنانے ضروری ہیں، عالمی سطح پر موسم بدلنے سے بارشیں کم ہونے لگی ہیں جبکہ ڈیم کے ساتھ 8سے 10 کلو میٹر لمبی سڑک بھی تعمیر کی جا ئے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے میں قانون سازی کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کیں، اسکولوں اور اسپتالوں کو اصلاحات کے ذریعے ٹھیک کیا گیا جبکہ پچھلی حکومتوں میں صرف اپنی تجوریاں بھری جاتی تھیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے عوام سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ کس جماعت نے ان کی خدمت کی ہے۔