کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سبی محکمہ صحت میں ہونے والی تعیناتیاں میرٹ کے برخلاف ہیں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا ہے موجودہ حکومت سرکاری امور کو قانون کے مطابق چلانے کی بجائے اپنی مرضی سے چلا کر کرپشن ، اقرباء پروری ، سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت اورپسند وناپسند کی بنیادپر فیصلے کررہی ہے بیان میں کہاگیاکہ اب سبی میں باصلاحیت ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کر کے پیسوں کے عیوض بھرتیاں کی گئی ہیں میرٹ اور مستحق باصلاحیت نوجوانوں کو ترجیح دی جائے۔بیان میں کہاگیاکہ حکمران اگر واقعی بے روزگاری ختم کرنا چاہتے ہیں تو تمام محکموں میں صاف شفاف تعیناتیاں یقینی بنائی جائیں۔بیان میں سبی سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی بھرتیوں پر خدشات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ میرٹ کے برعکس ہونے والی تعیناتیاں منسوخ کرکے صاف تعیناتیاں کی جائیں ۔