• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان تاجروں نے ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال مؤخر کردی

Gilgit Baltistan Traders Strike Postponed Against Taxes

مرکزی انجمن تاجران نے حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد گلگت بلتستان میں تین روز سے جاری ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق ٹیکس کے معاملے پر گلگت بلتستان حکومتی وفد نے مرکزی انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد کے ساتھ مذاکرات کئے۔

انجمن تاجران کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام ٹیکسوں کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سربراہی میں بات ہوگی۔

انجمن تاجران نے ہڑتال اور احتجاج 23 نومبر تک مؤخر کردیا۔

ترجمان انجمن تاجران کے مطابق کل سے گلگت بلتستان میں تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 3دن سے معمولات زندگی مفلوج ہونے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا۔

تازہ ترین