• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مسائل حل کرینگے،ملاقاتوں کومزید تیز کیاجائے،حمزہ شہباز

لاہور( اکنامک رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کاوشیں کی ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،توانائی بحران کے حل کے تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اوراس سے معیشت بھی مضبوط ہوئی ہے ،تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور ملاقاتوں کے جاری سلسلے کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں (ن) لیگ ٹریڈرز ورنگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں تاجروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔( ن) لیگ ٹریڈرز ونگ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے جو خوش آئند ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ (ن) لیگ کے تاجروں کو مزید فعال کیا جائے ۔
تازہ ترین