ملتا ن( پ ر) سٹارز اکیڈمی ملتان کے سید علی عمران کی UHS میں تھرڈ پوزیشن اور جنوبی پنجاب میں 1064 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ملتان کیمپس کی پنجاب بھر میں پہلی 10پوزیشنز میں سے 5 پوزپشنز اور 40 طلبا و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں 1000 زائد نمبر حاصل کئے ہیں جن میں ( ایم علی خان1058)، (علی آفاق رسول1058)،( ا وصاف علی خان 1053)، (طیب اکرم 1052)،( احمد ایاز 1046)، (اسامہ ظہور1041)، (وقاص قاسم 1040) اور( وردہ یاسین1040) نمبر لے کر نمایاں رہے۔2016ء کے انٹری ٹیسٹ میں سٹارز ملتان کے 45 امیدوار کامیاب ہوئے۔ 2017ء کے انٹری ٹیسٹ میں تقریباً80 کے قریب طلبا و طا لبات میرٹ کو چھونے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹارز اکیڈمی محمد ا طہر ملک نے بتایا کہ پنجاب میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ایک بہت بڑا خلا تھا جو کہ سٹارز اکیڈمی نے پُر کردیا ہے۔ اکیڈمکس منیجر سٹارز ا کیڈمی ملک عبدالوحید گسورہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے اس سال MBBS میں داخلوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ اس سے پہلے جنوبی پنجاب کے بچوں کے ساتھ Paper لیک جیسی انصافیاں ہوتی رہی ہیں۔