• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر شہید ہسپتال میں اسٹاف کی کمی کا نوٹس لیاجائے،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں بینظیر شہید ہسپتال میں ہونے والی بدانتظامی پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت ایک منصوبے کے تحت ہسپتال کو ناکام بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہسپتال میں جو ایک اعلیٰ انتظامی افسر کو تعینات کیا گیا ہے انکی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ ہفتہ میں ایک یا دو دن چند گھنٹوں کیلئے صرف حاضری لگانے کی خاطر تشریف لاتے ہیں۔ اپنی ذمہ داری سے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہسپتال کے تمام انتظامی امور بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں بالخصوص ڈاکٹرز ان ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے جب مرضی ہو آکر حاضری لگا دیتے ہیں۔ ہسپتال میں جو پہلے سے ہی اسٹاف کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اس صورتحال کی وجہ سے مسئلہ اب بدترین بحران کی شکل اختیار کر گیا ہےکوئٹہ کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے لوگ ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ہسپتال کی بدانتظامی کے باعث مایوس ہوکر واپس جانے پر مجبور ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل عارضی ایم ایس نے کافی حد تک اپنی کارکردگی سے عوام کو پر امیدکیا مگر محکمہ صحت کو شاید کسی کی اچھی کارکردگی درست نہیں لگتی اس وجہ سے فوری طور پر نیا انتظامی افسر تعینات کر دیا گیا بیان میں ہسپتال میں اسٹاف کی کمی دور کرنے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
تازہ ترین