• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chaudhry Nisar Meets Prime Minister

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کوملانے والے اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکالیف سے دوچار کرنیکی ہرگزاجازت نہیں دی جانی چاہیے،حکومت اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے لئے فوری اقدامات ضروری ہے کہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔

چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ موٹر وے پر میٹرو اسٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر میں سست روی کی وجہ نہ صرف ملحقہ آبادیوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے شہریوں کو دقت کا سامنا ہے، تعمیری عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ضروری ہے کہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں ۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ فیض آباد کے ساتھ واقع ہے اور راستہ بلاک ہونے کے باعث انہیں بھی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

تازہ ترین