روم (نیوز ایجنسیز ) اٹلی نے ورلڈ کپ فٹ بال تک رسائی میں ناکامی پر ٹیم کوچ گائم پائرو وینچورا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ وہ ٹیم کی ناکامیکے باوجود عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے ۔ اٹالین فٹ بال فیڈریشن نے جون 2016میں انہیںکوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اٹلی نے آخری بار 1958میں ورلڈ کپ مس کیا تھا۔