قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے شہر کراچی میں امن بحال ہے جس پر آج لوگ یوم تشکر منارہے ہیں۔
کراچی میں آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع ہال میں شہر میں امن کی بحالی پر میمن برادری کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شہر میں امن بحال ہے جس کی وجہ سے لوگ یوم تشکر منا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری پر سب کو تحفظات تھے، مشترکہ مفادات کی کونسل میں معاملہ آنے پر تحفظات دور ہوئے ہیں، اب مردم شماری سے متعلق تمام نتائج ویب سائٹ پر موجود ہوں گے جہاں ہر کوئی اپنا بلاک دیکھ سکے گا۔