• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شفیع محمد شاہ کو بچھڑے 10برس بیت گئے

10 Year Past To Shafi Muhammad

شفیع محمد شاہ کا شمار ٹیلی وژن کے ان ورسٹائل فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے انداز، اپنی آواز اور اپنی اداکاری کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

معروف صدا کار، اداکار شفیع محمد کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے۔

سندھ کے چھوٹے سے شہر کنڈیارو میں 1949 میں پیدا ہونے والے شفیع محمد نے اپنی پوری زندگی سخت محنت کو اپنے فن کا تاج بنا کر رکھا۔

انہو ں نےانٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری بھی لی، اپنافنی سفر ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور پھر سندھی ڈراموں میں اداکاری کی۔

ڈرامہ سیریل ’آنچ‘ نے انہیں مقبولیت کے بامِ عروج پر پہنچا دیا، اس کے علاوہ چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی، تپش اور محبت خواب کی صورت جیسے مقبول عام ڈرامے ان کی فنی شناخت بنے۔

اداکار شفیع محمد شاہ کو جملوں کی ادائیگی میں کمال حاصل تھا، انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا۔

سن 2006ء کے وسط میں شفیع محمد شاہ بیمار ہوئے اور17 نومبر 2007ء کو اداکاری کو نئی جہت دینے والا یہ روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔

تازہ ترین